یکم مارچ سے پٹرول 4 روپے فی لٹر مہنگا ہونے کا امکان

image

بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں 3 فیصد کم ہونے کے باوجود پاکستان میں یکم مارچ سے پٹرول مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 4 روپے فی لیٹر اضافے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) اور مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے فی لیٹر کمی ہو سکتی ہے۔

دسمبر2024 :پٹرولیم مصنوعات کی قومی درآمدات میں 7.68فیصد اضافہ ریکارڈ

پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا تخمینہ بین الاقوامی نرخوں میں معمولی اضافے اور ڈالر کے مقابلے میں شرح تبادلہ میں کمی کی وجہ سے لگایا گیا ہے، بینچ مارک برینٹ کی قیمتیں عام طور پر گزشتہ 10 دنوں کے دوران مستحکم رہی ہیں۔

ایکس ڈپو پیٹرول کی قیمت اس وقت 256 روپے 13 پیسے فی لیٹر اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 263 روپے 95 پیسے فی لیٹر ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.