وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ، مزید 5 ارکان کو شامل کیے جانے کا امکان

image

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں مزید توسیع کا فیصلہ کر لیا گیا۔ مزید 5 ارکان کا شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں توسیع کے لیے ایوان صدر میں تقریب حلف برداری کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں۔ تقریب حلف برداری ایوان صدر میں جمعرات کی صبح 9 بجے ہونے کا امکان ہے۔

وفاقی کابینہ میں مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی اور طارق فضل چودھری کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق 

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ میں رکن قومی اسمبلی اور بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے خالد مگسی، ایم کیو ایم پاکستان کے مصطفیٰ کمال اور مسلم لیگ ن کے جنید انوار چودھری کو بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.