ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا،وزیر اعظم

image

تاشقند: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہو گا۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان ازبکستان مشترکہ بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ازبک فلاسفر نے کہا تھا کہ تجارت بڑھانے سے شہر ترقی کرتے ہیں۔ اور آج پاکستان اور ازبکستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔ جبکہ دونوں ممالک کی تجارتی برادری ایک دوسرے کو سپورٹ کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں ایک دوسرے کی ضروریات کو سمجھتے ہوئے فائدہ اٹھانا ہے۔ اس لیے پاکستان سے کئی بزنس مین یہاں کانفرنس میں شرکت کے لیے آئے۔ اور ازبک صدر کا کانفرنس میں شریک ہونا واضح پیغام ہے۔ ازبک صدر سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز کے شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں اور پاکستان میں مائنز اینڈ منرلز اور ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جا سکتی ہے۔ جبکہ ازبکستان میں ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی بڑی آفر ہے۔ دونوں ملکوں کی تاجر برادری تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانز افغان ریلوے منصوبہ خطے کی ترقی کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گا۔ اور پاکستان میں سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ تجارتی تعلقات کو بڑھانے کے لیے معاہدوں پر فوری عمل بھی ضروری ہے۔ اور دونوں ملکوں کے درمیان سیاحت کے شعبے میں بھی تعاون کے مواقع موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ، تعاون جاری رکھنے پر اتفاق 

وزیر اعظم نے کہا کہ ازبکستان اور پاکستان میں بہت سے سیاحتی اور تاریخی مقامات ہیں۔ جبکہ پاکستان میں ہونے والی ازبک سرمایہ کاری کا تحفظ کروں گا۔ یقین دلاتا ہوں پاکستان میں آپ کے بزنس کو تحفظ حاصل ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ میں بطور وزیر اعظم نہیں بطور چیف ایگزیٹو آفیسر آف پاکستان آپ کے مفادات کا تحفظ کروں گا۔ جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے خصوصی اقتصادی زونز بھی بنائے گئے ہیں۔ کراچی اور گوادر پورٹس تجارتی سرگرمیوں کا حب ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ سستی توانائی کے حصول کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ٹیکسٹائل اور فارماسیوٹیکل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔ جبکہ سیاحت اور ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مشترکہ منصوبے شروع کیے جاسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ازبک سرمایہ کار اور تاجر سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع سے مستفید ہوسکتے ہیں۔ خطے کی ترقی اور خوشحالی کے لیے علاقائی روابط کا فروغ ضروری ہے۔ اور پاکستان میں توانائی کے شعبے میں مختلف ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.