وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ معاشی استحکام کیلئے نجی شعبے کو آگے آنا ہوگا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معاشی استحکام کے ثمرات مل رہے ہیں،پائیدار معاشی استحکام کیلئے بنیادی اصلاحات کےایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔
حکومت کو نئے انتخابات کی طر ف جانا چاہیے،عمر ایوب
ایف بی آرمیں جدید ٹیکنالوجی سے انسانی مداخلت کم کررہےہیں،ٹیکس پالیسی کا اختیاراب ایف بی آر سے فنانس ڈویژن کومنتقل ہوچکا ہے۔
برآمدات پرمبنی معاشی ترقی ہماری ترجیح ہے،حکومتی اخراجات کم کرنے کیلئے رائٹ سائزنگ کی جا رہی ہے ،آئندہ بجٹ کیلئے تاجروں سے تجاویز لے رہے ہیں ،کسی بھی تجویز کو رد نہیں کیا جائےگا سب کو دیکھا جائےگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کامشن اگلے ہفتے پاکستان پہنچ رہاہے،آئی ایم ایف کا مشن پہلے 6ماہ کا ریویو کرے گا،کوشش ہے کہ سسٹینبل گروتھ کی جانب جائیں۔
لاہور، چیمپیئنز ٹرافی کی سیکیورٹی ڈیوٹی سے غیر حاضری پر100سے زائد اہلکار برطرف
معاشی استحکام پہلے بھی ملک میں آیا، یہ فلم پہلے بھی دیکھی ہوئی ہے ،ہم بوم اینڈ بسٹ کی طرف نہیں جا سکتے،کیونکہ ہم درآمدات پر انحصار کرتے ہیں اس لیے پیمنٹ کا مسئلہ بھی ہوتا ہے ،ہم بار بار آئی ایم ایف کے پاس ڈیفالٹ سے بچنے کیلئے جاتے ہیں۔
ٹیکسٹائل سیکٹر نے برآمدات کا کوئی ٹھیکہ نہیں لیا ہوا ،ہر سیکٹر کو برآمدات میں اضافے کیلئے اپنا حصہ ڈالنا ہو گا۔