نادرا کی جانب سے شہریوں کی سہولت کے پیش نظر لاہور اور اس کے گرد و نواح میں مختلف ڈاک خانوں میں نادرا کے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے 5 اہم ڈاک خانوں میں نادرا کے کاؤنٹرز قائم کر دیئے گئے ہیں، لاہورریجن کے منتخب اضلاع میں بھی 11 ڈاک خانوں میں خصوصی نادرا کاؤنٹرز کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔
پنجاب میں جدیدترین آٹو میٹڈ ریپڈ ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ
جن میں لاہورکینٹ، جی پی او اور مانگا منڈی شامل ہیں، اس کےعلاوہ شیرشاہ کالونی، شاہدرہ، قلعہ شیخوپورہ اور قصورمیں بھی یہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں۔
نادرا لاہور ریجن کی نگرانی میں محکمہ پاکستان پوسٹ اور پنجاب ریجن کے تعاون سے یہ کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی سے ان کی رجسٹریشن کی سہولت فراہم کی جا سکے۔
اس کے علاوہ نادرا کی جانب سے نارووال، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور اوکاڑہ کے ڈاک خانوں میں بھی خصوصی کاؤنٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ بڑھتی ہوئی آبادی اورشہریوں کی رجسٹریشن کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔