مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا، لاہور میں انڈوں کی قیمت مزید بڑھ گئی

image

مختلف شہروں میں مرغی کا گوشت مہنگا ہو گیا ہے، لاہورمیں مرغی کی قیمت میں کوئی ردوبدل نہیں ہوئی جبکہانڈے مزید مہنگے ہو گئے ہیں۔

لاہور انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے سرکاری نرخنامے میں مرغی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، برائلر گوشت کی قیمت 595 روپے کلو کی سطح پر مستحکم ہے۔

لاہور میں زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411روپے فی کلو ہے۔ لاہور میں انڈوں کی قیمت میں چار روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر سستا ، اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان

انڈوں کی قیمت میں مزید اضافے سے قیمت 280 روپے سے بڑھ کر 284 روپے فی درجن ہو گئی ہے۔

سیالکوٹ میں مرغی کا گوشت 107 روپے اضافے کے ساتھ 700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے۔کراچی میں مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 650 روپے ہے جس کے برعکس 700 روپے سے زائد پر فروخت جاری ہے، زندہ مرغی کی قیمت 500روپے کلو تک پہنچ چکی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.