جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکہ، مولانا حامد الحق سمیت 4 افراد شہید

image

نوشہرہ: جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں دھماکے سے مولانا حامد الحق سمیت چار افراد شہید جبکہ متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق 6 ایمبولینس موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی سرگرمیوں کا آغاز کرتے ہوئے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، اس موقع پر  نوشہرہ کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکہ نماز جمعہ کے بعد دارالعلوم کے مرکزی ہال میں ہوا، دھماکہ کی نوعیت کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ 4 سے 5 افرا د کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ آئی جی خیبرپختونخوا نے کہاہے کہ  دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک دھماکے میں مولانا حامد الحق شہید ہو گئے ہیں۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دارالعلوم حقانیہ دھماکہ میں اب تک چار نعشیں اور پندرہ زخمی اسپتال منتقل کیے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.