وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

image

وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی 2ماہ کے دوران توسیع متوقع ہے اس سلسلےمیں نواز شریف سے اراکین اسمبلی نے  ملاقات کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کابینہ میں 10 وزرا کااضافہ ہوگا،کابینہ میں شامل ہونے والوں میں اکثریت جنوبی پنجاب سے ہوگی،نواز شریف اور مریم نواز ڈویژنل سطح پر نام شارٹ لسٹ کریں گے۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کےمعاہدے

یاد رہے گزشتہ روز وفاقی کابینہ میں بڑے پیمانے پر توسیع  کی گئی، ایوان صدر میں ہونیوالی تقریب میں نئے وزرا نے حلف اٹھا لیا۔

حنیف عباسی، معین وٹو اورمصطفیٰ کمال نے بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا، اورنگزیب کھچی اور سردار یوسف نے بھی بطور وفاقی وزیر حلف اٹھایا۔

بطور وفاقی وزیر رانا مبشر، رضا حیات ہراج اور طارق فضل چودھری نے حلف اٹھایا، وفاقی وزرا میں شزا فاطمہ، جنید انور، خالد مگسی اور پیر عمران شاہ بھی شامل ہیں۔

بانی کی کال پر کارکنان کو نہ لانے والوں کو آئندہ انتخابات میں مشکل کا سامنا ہوگا،شیخ وقاص

بیرسٹر عقیل ملک اور ارمغان سبحانی نے بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا، ملک رشید اور کھیئل داس نے بھی بطور وزیرمملکت حلف اٹھایا۔

طلال چودھری ، عبدالرحمان کانجو اوربلال کیانی  نے بھی حلف اٹھایا، وزرائے مملکت میں مختار بھرت، شذرہ منصب، عون چودھری اور وجیہہ قمر بھی شامل ہیں، مشیران میں محمد علی، سید توقیر شاہ اور پرویز خٹک شامل ہیں۔

صدر مملکت نے ابوظہبی کے ولی عہد کو نشان پاکستان سے نواز دیا

کابینہ ڈویژن نے نئے وفاقی وزراء اور وزرائے مملکت کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے ہیں، وزیر اعظم کے تین نئے مشیروں اور چار معاونین خصوصی کے بھی نوٹیفکیشن جاری کر دیے  گئے ہیں۔

ہارون اختر،حذیفہ رحمان،مبارک زیب اور طلحہ بُرقی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر کئے گئے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.