اربوں روپے کی جعلسازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار

image

ٹریڈنگ اور سرمایہ کاری کے نام پراربوں روپے کی جعلسازی میں ملوث منظم گروہ گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کرنے وا لا ملزم کو لاہور ائیرپورٹ سے گرفتار  کرلیا اور گرفتارملزم کی نشاندہی پر مزید 2 ملزمان کو ملتان سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پی آئی اے نے دو انٹرنیشنل روٹس پر کرایوں میں رعایت کا اعلان کر دیا

ملزمان نے مجموعی طور پر شہریوں سے تقریباً 12 ارب روپے کا فراڈ کیا، ملزمان کی بینک اسٹیٹمنٹس، کمپنی ریکارڈز اور دیگر شواہد سے جعلسازی کی تصدیق ہوئی ہے۔

ملزمان نے اپنے کاروبار کو فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر چلایا، موبائل ڈیوائسزاوردیگر ڈیجیٹل شواہد فرانزک تجزیے کیلئے ضبط کر لئے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ پر ڈال دیئے گئے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارکارروائیاں جاری ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.