ہم نے پنجاب کو فوکس اور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے، گورنر پنجاب

image

گورنر پنجاب سردار سلیم حیدرنے کہا ہے کہ ہم نے پنجاب کو فوکس کرنا ہےاور پیپلز پارٹی کو بحال کرنا ہے۔

گورنر پنجاب سردارسلیم حیدر نے کہا کہ آصف زرداری نے پوری پارٹی کو بلدیاتی انتخابات کی تیاری کرنے کی ہدایت کی، پیپلز پارٹی بلدیاتی الیکشن کیلئے بھرپور تیاری کرے گی اور اچھا رزلٹ دے گی۔

موجودہ پاکستان عمران دور سے کہیں زیادہ مستحکم اور محفوظ ہے،احسن اقبال

ہم اتحادی حکومت کا حصہ ہیں، سب کو پتہ ہے ہم ن لیگ کی محبت میں نہیں بیٹھے، ہماری مجبوری ہے، ہماری مجبوری ملک کے سیاسی سسٹم کو بہتر کرنا ہے تاکہ مشکل صورتحال سے نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک کیلئے صرف اتحادی حکومت کو سپورٹ کر رہے ہیں، اتحادی جماعت کو اپنے ساتھی کا سوچنا چاہیے، پنجاب میں مسلم لیگ ن کے ساتھ معاملات بہتر ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ صدر مملکت نے کہا ہے بجٹ تک صبر کریں، تب تک معاملات بہتر ہو جائیں گے، خدانخواستہ نہ ہوئے تو اس وقت بیٹھ کر فیصلہ کریں گے کیا کرنا ہے۔

اب لگاتار صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹولاہور آتے رہیں گے، پارلیمانی پارٹی سے ملاقات میں حلقوں اور اضلاع کے حوالے سے گلے شکوے صدر کو بتائے گئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.