کرپشن کیس، پرویز الہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ مل گیا

image

پاکستان تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو احتساب عدالت لاہور سے بڑا ریلیف مل گیا۔

گجرات ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن اور کک بیکس ریفرنس پر احتساب عدالت نے پرویز الٰہی کو حاضری سے مستقل استثنیٰ دے دیا۔

آئینی بنچ نے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے معاملے پر پی ٹی آئی کو مزید دستاویزات جمع کرانے کی مہلت دیدی

عدالت نے پرویز الٰہی کی جگہ حاضری کے لیے انوار حسین کو پلیڈر مقرر کر دیا۔ عدالت نے بیماری کی بنیاد پر پرویز الٰہی کو حاضری سے استثنا دیا۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے پلیڈر انوار حسین حاضری کے لیے پیش ہوئے جبکہ سابق پرنسپل محمد خان بھٹی عدالت پیش نہیں ہوئے۔احتساب عدالت نے کیس دیگر ملزمان کی وجہ سے انتظار میں رکھ لیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.