وزیراعظم شہباز شریف نے 20 ارب روپے کے رمضان رمضان پیکیج 2025 کا افتتاح کر دیا جس سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے ر مضان پیکیج کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے رقم براہ راست مستحق افراد تک پہنچے گی،انہوں نے کہاکہ رمضان ریلیف پیکج سے 40 لاکھ خاندان مستفید ہوں گے۔
مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 3 فیصد سے اوپر چلی گئی
وزیراعظم نے کہا کہ ڈیجیٹل والٹ کے ذریعے 5ہزارروپے فی خاندان دیے جائیں گے،گزشتہ سال کے 7ارب روپے کے رمضان پیکج کے مقابلے میں اس بار3گنا بڑھادیا ہے،2کروڑافرادرمضان ریلیف پیکج سے مستفید ہو ں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں سفید پوش لوگوں کی مدد کرنی ہے،رمضان ریلیف پیکج کے لیے 20 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔
اسٹیٹ بینک تین مارچ کو بند رہے گا
وزیراعظم نے کہا ہے کہ رمضان پیکج پورے پاکستان کے لیے بلاتفریق متعارف کروایا گیا ہے، کراچی سے گلگت تک تمام شہروں کے مستحق خاندانوں کو اس میں شامل کیا گیا ہے، اسے شفاف بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ اس بار رمضان پیکج کو انتہائی آسان بنایا ہے، اب عوام کو لمبی قطاروں میں نہیں کھڑا ہونا پڑے گا۔