ملکی تاریخ میں پہلی بار دیہی خواتین کے لئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیہی خواتین کے لئے اسپیشل بسیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملکی تاریخ میں پہلی باردیہی خواتین کے لئے پنجاب حکومت کی جانب سے ہردیہی تحصیل سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر تک بس سروس شروع کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرویلج ٹرانسپورٹ پلان بھی طلب کرلیا،دوردراز اضلاع میں مرحلہ وار25بسوں پر مشتمل ماس ٹرانزٹ سسٹم شروع کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ کی جانب سے دیہی خواتین کی ٹرانسپورٹیشن کیلئے جامع پلان طلب کیاگیا ہے،ماس ٹرانزٹ سسٹم میں خواتین مسافروں کیلئے سبسڈی دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

وزیراعظم نے 20 ارب روپے کے رمضان پیکج کا اجرا کر دیا

وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کا پہلا ویمن ٹرانسپورٹ سیلوشن پلان تیار کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ جدید ٹرانسپورٹ سسٹم دیہات میں رہنے والی خواتین کا بھی حق ہے،دیہی خواتین کے لئے رانسپورٹ کا نظام نہ ہونا انتہائی تکلیف دہ ہے۔

جدید ٹرانسپورٹ سسٹم کی فراہمی سے دیہی خواتین کا اعتماد بڑھے گا،اس سے طالبات اورمریض خواتین کوآمد ورفت میں آسانی ہوگی،انہوں نے کہا کہ دیہی خواتین کو پبلک ٹرانسپورٹ میں تکلیف دہ حالات میں سفرکرتے دیکھ کر انتہائی دکھ ہوتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.