لاہور سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات دوبارہ بارش برسانے والے سسٹم کے پاکستان میں داخل ہونے کے امکانات ہیں۔
صوبے میں آج بھی موسم خشک اور سرد رہے گا جبکہ مری، گلیات میں گزشتہ دنوں ہونے والی بارش اور برف باری سے درجہ حرارت میں کمی آئی ہے۔
کل دوبارہ لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کے امکانات ہیں۔
لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا اور زیادہ سے زیادہ 24 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔