وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبہ بھر میں مہنگائی کے سدباب کے لئے مؤثر اور جامع کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔
وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے خصوصی اجلاس کے دوران سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں کرنے اور چیف سیکرٹری پنجاب کو گراں فروشی اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف مہم کی ذاتی نگرانی کا حکم بھی دیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آٹے اور چینی کے نرخوں میں بڑا ریلیف دے دیا
وزیراعلی نے سرکاری ریٹ لسٹ نمایاں آویزاں اور ضروری اشیائے خورد ونوش کی طلب ورسد کے امور کی کڑی مانیٹرنگ اور ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے کارروائی کی ہدایت کی۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ رمضا ن المبارک میں پھلوں او رسبزیوں کی فراہمی اور نرخوں کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی ، رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے، تاجر برادری غریب عوام کا احساس کرے۔
پنجاب حکومت کا مریم نواز کمیونٹی ہیلتھ سروسز متعارف کرانے کا فیصلہ
ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں رمضان المبارک کے دوران اشیاء کے نرخ کم کئے جاتے ہیں، ہمیں بھی رضا کارانہ طورپر نرخ کم کرنے چاہئیں ، گراں فروشی کے خلاف مہم میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔