وہ پانچ کرپٹو کرنسیاں جنھیں ٹرمپ ’امریکی ڈیجیٹل ذخیرے‘ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں

جن کرنسیوں کو وہ امریکہ کے نئے سٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ان میں بٹ کوائن، ایتھیریم، ایکس آر پی (XRP)، سولانا اور کارڈانو شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد ان کرنسیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے پانچ کرپٹو کرنسی کے ناموں کا اعلان کیا ہے جنھیں وہ ایک نئے سٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں.
Getty Images
امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے پانچ کرپٹو کرنسی کے ناموں کا اعلان کیا ہے جنھیں وہ ایک نئے سٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں

امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ نے پانچ کرپٹو کرنسی کے ناموں کا اعلان کیا ہے جنھیں وہ ایک نئے سٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس ریزرو کا مقصد امریکہ کو ’کرپٹو کرنسی کا عالمی دارالحکومت‘ بنانا ہے۔

جن کرنسیوں کو وہ امریکہ کے نئے سٹریٹیجک ریزرو کا حصہ بنانا چاہتے ہیں ان میں بٹ کوائن، ایتھیریم، ایکس آر پی (XRP)، سولانا اور کارڈانو شامل ہیں۔ صدر ٹرمپ کے اعلان کے بعد ان کرنسیوں کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اپنی صدارتی مہم کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کرپٹو کی کافی حمایت کی تھی۔ یاد رہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے فراڈ اور منی لانڈرنگ کے خدشات کے پیشِ نظر کرپٹو کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کیا تھا۔

اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انھوں نے ایک حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے صدارتی ورکنگ گروپ کو ایک کرپٹو سٹریٹیجک ریزرو پر کام شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ ان کے مطابق اس ریزرو میں ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو نامی کرپٹو کرنسیاں بھی شامل ہوں گی۔

اس اعلان کے تقریباً ایک گھنٹے بعد انھوں اپنے ایک اور پیغام میں کہا کہ مذکورہ بالا کرنسیوں کے علاوہ اس ریزرو میں بٹ کوائن اور ایتھیریم بھی شامل ہوں گے۔

امریکی صدر کی جانب سے کرپٹو ریزرو کے قیام کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
Getty Images
امریکی صدر کی جانب سے کرپٹو ریزرو کے قیام کے اعلان کے بعد بٹ کوائن کی قدر میں 10 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا

ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد اتوار کے روز ایکس آر پی، سولانا اور کارڈانو کی قدر میں 62 فیصد جبکہ بٹ کوائن اور ایتھیریم کی قیمتوں میں 10 فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کے بعد کرپٹو کرنسیوں کی قیمت میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیا تھا تاہم بعد ازاں ان کی قدر میں گراوٹ بھی دیکھی گئی۔ اب ان کی قیمتوں میں ایک بار پھر تیزی کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔

صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹیو حکم نامے کے ذریعے ایک صدارتی ورکنگ گروپ تشکیل دیا تھا جس کے ذمے ملک میں کرپٹو کے نئے قوانین اور ضوابط بنانا ہے۔

حکم نامے میں ورکنگ گروپ سے کہا گیا ہے کہ وہ ’قومی ڈیجیٹل اثاثوں کے ذخیرے کی ممکنہ تخلیق اور دیکھ بھال کا جائزہ لیں‘ جو وفاقی حکومت کی جانب سے قانونی طور پر ضبط کی گئی کرنسیوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا جا سکے۔

تاحال یہ واضح نہیں کہ آیا اس سٹریٹیجک ریزرو کے قیام کے لیے امریکی کانگریس کی منظوری کی ضرورت ہوگی یا نہیں۔

ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی کے ناقد رہے ہیں۔ 2021 میں انھوں نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے بٹ کوائن کو ایک ’فراڈ‘ قرار دیا تھا۔

تاہم حالیہ ہفتوں میں ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ نے اپنی اپنی کرپٹو کرنسی لانچ کی جس کے بعد ان پر الزام لگا کہ وہ وائٹ ہاؤس کی پالیسیوں سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

بِٹ کوائن کیا ہے؟

ہو سکتا ہے بہت سارے لوگوں کو کرپٹو کرنسی کے بارے میں نہ معلوم ہو لیکن بِٹ کوائن کا نام سب نے ہی سُن رکھا ہوگا۔ لیکن یہ ہے کیا؟

بِٹ کوائن ایک کرپٹو کرنسی ہے جسے آپ ڈیجیٹل کرنسی بھی کہہ سکتے ہیں۔ یہ روایتی طور پر دُنیا بھر میں استعمال ہونے والی کرنسیوں ڈالر، پاؤنڈ یا روپے وغیرہ سے مختلف اس لیے ہے کیونکہ اسے کوئی مستند مالی ادارہ کنٹرول نہیں کرتا۔

شاید یہی وجہ ہے کہ لوگ سمجھتے ہیں کہ ایسی کرنسی جو کسی ادارے کے کنٹرول میں نہیں انھیں مالی آزادی فراہم کرتی ہے، لیکن دوسری جانب اسی وجہ سے اس کرنسی کی قدر غیریقینی کا شکار رہتی ہے۔

ریکارڈ تنزلی کے بعد فروری 2024 میں بٹ کوائن کی قیمت ایک بار پھر تیزی سے اوُپر جانا شروع ہوئی اور آج کل یہ تاریخی سطح تک پہنچی ہوئی ہے۔ اور جن لوگوں کے پاس یہ کرنسی موجود ہے ان کے لیے یہ ایک بہت اچھی خبر تھی۔

لیکن یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ صرف کچھ عرصے پہلے بِٹ کوائن کی قدر تیزی سے گری تھی اور ایسا حالیہ دور میں متعدد مرتبہ پہلے بھی دیکھنے میں آیا ہے۔

ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی کے ناقد رہے ہیں۔ 2021 میں انھوں نے فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ بٹ کوائن ایک 'فراڈ' ہے۔
Getty Images
ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کرپٹو کرنسی کے ناقد رہے۔ 2021 میں انھوں نے فاکس نیوز سے بات کرتے ہوئے بٹ کوائن کو ایک ’فراڈ‘ قرار دیا تھا

بلاک چین

بلاک چین ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جو نہ صرف ہر قسم کی کرپٹو کرنسی کی بنیاد ہے بلکہ این ایف ٹیز بھی اسی کے تحت چلائی جاتی ہیں۔

عام زبان میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک سپریڈ شیٹ ہے جس پر کرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت درج ہوتی ہے۔ یہ خرید و فروخت بلاکس کی شکل میں شیٹ پر موجود ہوتی ہے جو چینز یعنی زنجیروں کی شکل میں ایک دوسرے سے جُڑے ہوتے ہیں۔

کرپٹو کرنسی کی ہر ٹرانزیکشن بلاک چین پر رضاکاروں کے ایک نیٹ ورک کی مدد سے ریکارڈ کی جاتی ہے اور یہی رضاکار کمپیوٹر پروگراموں کے تحت اس کرنسی کی خرید و فروخت کی تصدیق بھی کرتے ہیں۔

بِٹ کوائن نیٹ ورک کے رضاکاروں کا اس میں فائدہ یہ ہے کہ جو بھی اس خرید و فروخت کی پہلے تصدیق کرتا ہے اسے انعام میں بِٹ کوائن دیے جاتے ہیں۔

اس قابل منافع عمل کو ’مائننگ‘ کہا جاتا ہے، مگر یہ عمل متنازع بھی ہے کیونکہ دنیا بھر میں لوگ سب سے پہلے تصدیق کی دوڑ میں رہتے ہیں اور اسی سبب برقی توانائی بھی ضائع ہوتی ہے۔

دنُیا بھر میں گردش کرنے والے بٹ کوائنز کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ ہے۔

کرپٹو ایکسچینج

کرپٹو ایکسچینج ایک ایسا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہوتا ہے جہاں سرمایہ کار کرپٹوکرنسی کی خرید و فروخت کرتے ہیں۔

روایتی اندازِ کاروبار کی طرح کرپٹو ایکسچینج بھی کسی بروکریج ہاؤس کی طرح کام کرتا ہے جہاں لوگ بینکوں سے اپنی رقوم نکال کر ڈالر یا پاونڈ کو بِٹ کوائن یا ایتھیریم جیسی کرپٹی کرنسیوں میں تبدیل کر سکتے ہیں۔

سرمایہ کاروں کو ورایتی کرنسیوں کو ڈیجیٹل کرنسیوں میں تبدیل کرنے کے لیے اکثر فیس بھی ادا کرنی پڑتی ہے۔


News Source

مزید خبریں

BBC
مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.