گجرات: پرانی دشمنی پر مخالفین کی گاڑی پر فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق

image

پنجاب کے ضلع گجرات میں نامعلوم افراد نے ویگو ڈالے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق گجرات کے علاقے ڈنگہ میں مسلح افراد نے سیاہ رنگ کی ویگو گاڑی پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک ہی گاؤں سے تعلق رکھنے والے 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی عمریں 25 سے 35 سال کے درمیان ہیں۔ جن کی شناخت زاہد ناظم، مبشر، زنیر، جاوید اقبال، رخسار اور ایک نامعلوم سے ہوئی ہے۔

پولیس نے واقعے کو دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کردیا۔ اُدھر آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کی اور ملزمان کی گرفتاری کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کردی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts