سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے، 14 نکاتی ایجنڈا جاری ہوگا

image

سینیٹ اجلاس آج صبح ساڑھے 11 بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کا 14 نکاتی ایجنڈا جاری ہوگا۔

سینیٹ میں 3 حکومتی بلز منظوری کےلئے پیش ہوں گے، آرٹیکل 106 میں ترمیم سےمتعلق آئینی ترمیمی بل 2024 پررپورٹ پیش کی جائے گی۔

امریکی صدر کا بیان پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے، وزیر اعظم

بلوچستان کے زرعی ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن پر سینیٹ میں رپورٹ پیش ہوگی، ملک میں ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پر سینیٹ میں قائمہ کمیٹی رپورٹ پیش ہوگی۔

اسپیشل ٹیکنالوجی زونز اتھارٹی ترمیمی بل 2025 منظوری کےلئے پیش ہوگا، سول کورٹس ترمیمی بل 2025 سینیٹ میں منظوری کےلئے پیش ہوگا۔

پاکستان کوسٹ گارڈز ترمیمی بل 2025 منظوری کےلئے پیش ہوگا، ملک میں ایچ آئی وی کیسز میں اضافے پر توجہ دلاؤ نوٹس جبکہ بلوچستان میں مسافروں کے قتل کے معاملہ پر سینیٹ میں توجہ دلاو نوٹس پیش ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.