چیمپیئنز ٹرافی میں جنوبی افریقی بیٹر ڈیوڈ ملر نے تیز ترین سنچری کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔
چیمپیئنز ٹرافی کے دوسرے سیمی فائنل میں ڈیوڈ ملر نے 67 گیندوں پر سنچری مکمل کی، ان کی اننگز میں چار چھکے اور دس چوکے شامل تھے۔
انہوں نے سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ کا 23 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا، وریندر سہواگ نے 2002ء میں انگلینڈ کے خلاف کولمبو میں 77 گیندوں پر سنچری بنائی تھی۔
ون ڈے پلیئرز رینکنگ جاری، روہت شرما، رضوان اور فخر کی تنزلی
وریندر سہواگ کا ریکارڈ آسٹریلین بلے باز جوش انگلش نے موجودہ چیمپیئنز ٹرافی میں 22 فروری کو 77 گیندوں پر سنچری بنا کر برابر کیا تھا۔
جنوبی افریقی بلے باز کی تیز ترین سنچری کے باوجود ان کی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان نو مارچ بروز اتوار کو کھیلا جائے گا۔