پاکستان کی جانب سے گرفتار دہشت گرد امریکی عدالت میں پیش

image

پاکستان کی جانب سے گرفتاردہشت گرد کوامریکی عدالت میں پیش کردیا گیا۔

داعش کے دہشت گرد شریف اللہ کوورجینیا کی عدالت میں پیش کیاگیا، پاکستان نے دہشت گرد شریف اللہ کوگرفتارکرکے امریکا کے حوالے کیا تھا۔

شریف اللہ نے ایف بی آئی کے سامنے اعتراف جرم کر لیا، امریکی حکام

شریف اللہ کوابتدائی سماعت کیلئے پیش کیا گیا،ملزم کو جج سے بات کے لیے مترجم کی سہولت دی گئی، تفصیلی سماعت پیرکوہوگی۔

خیال رہے کہ امریکہ کے صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر اگست 2021 میں ہونے والے دھماکے کے منصوبہ سازوں میں شامل مبینہ ملزم کی گرفتاری میں مدد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایبی گیٹ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی فوجیوں سمیت 150 سے زیادہ افراد ہلاک ہوئے تھے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.