بھارتی اداکارہ سونا اسمگلنگ کے شبہے میں ایئرپورٹ پر گرفتار

image

بھارت کی ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلیجینس نے اداکارہ رانیا راؤ کو دبئی سے واپسی پر 14.8 کلو سونا رکھنے کی پاداش میں بنگلور ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا۔

میڈیا  کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ رانیا راؤ کو گرفتار کرنے کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا گیا تھا جہاں سے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔

پانچ، چھ سال سے 5 وقت نماز کی پابندی کرتا ہوں، زاہد احمد

حکام کے مطابق رانیا راؤ متحدہ عرب امارات کی ایک پرواز کے ذریعےدبئی سے بنگلور پہنچی تھیں جبکہ وہ غیرمعمولی پر بیرون ملک سفر کرنے پر زیرنگرانی تھیں۔

تفتیش کاروں نے انکشاف کیا کہ وہ مبینہ طور پر سونا اسمگلنگ میں ملوث ہیں اور مخصوص مقدار پہن کراورکپڑوں میں سونے کی بارز چھپا کر اسمگل کرتی تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ حکام کو ان پر اس وقت شک ہوا جب وہ 15 روز میں 4 مرتبہ دبئی گئیں، پھر وطن واپسی پر ان کو ٹارگٹ کرکے کارروائی کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.