ناسا کے خلاباز بیری بوچ ولمور اور سنیتا ولیمز جنہوں نے گزشتہ سال جون میں بین الاقوامی خلائی اسٹیشن (آئی ایس ایس) کا سفر کیا تھا اوروہیں پھنس گئے تھے۔
اب نوماہ کے طویل قیام کے بعد زمین پر واپسی کی تیاری کر رہے ہیں، آئی ایس ایس سے ایک پریس کانفرنس میں، ولموراورولیمز نے زمین پر واپس آنے کی اپنی توقع کا اظہار کیا۔
امریکن سیکریٹری دفاع کا بھی افغان دہشتگرد پکڑنے پر پاکستان کا شکریہ
ناسا کے مطابق خلا بازوں نے اس جگہ کو چھوڑنے کے بارے میں پرانی یادوں کا بھی اظہار کیا جس میں انہوں نے اتنا طویل عرصہ گزارا۔
یہ مشن گزشتہ موسم گرما میں اس وقت شروع ہوا جب ولموراورولیمزنے آئی ایس ایس کا سفر کیا، کیپسول میں خرابی پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے ناسا نے خلابازوں کی حفاظت کو ترجیح دی۔
خیال رہے کہ ہند نژاد امریکی خلاباز سنیتا ولیمزاورامریکی خلاباز بیری بوچ ولمور اور دو انجینئرنے 5 جون کو بوئنگ کے اسٹارلائنر کیپسول سے خلائی اسٹیشن کیلئے روانہ ہوئی تھیں، سبھی کو 13 جون 2024 کو واپس آنا تھا۔