حکومت نے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا

image

خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز کردیا گیا۔

اسکیم کے تحت صوبے میں ایک لاکھ 30 ہزار گھرانوں کو مفت سولر سسٹم دیا جائے گا، احساس پروگرام ، بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مسحق گھرانوں کو اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پہلے مرحلے میں 32 ہزار 500 افراد کو بذریعہ قرعہ اندازی سولر سسٹم فراہم ہوگا، بجلی سے محروم، انتہائی متاثرہ علاقوں کو ترجیح دی جائے گی۔ یتیم، بیوہ، معذور افراد اور خواجہ سراؤں کو بھی اسکیم میں شامل کیا گیا ہے۔

قرعہ اندازی میں نام نکلنے والے افراد کو سولر پینل، کنٹرولر، بلب، پنکھا اور بیڑی دی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں بجلی کے مسائل کی وجہ سے سولر سسٹم کا آغاز کیا ہے، ایک لاکھ 32 ہزار لوگوں کو فری سولر سسٹم دے رہے ہیں، ڈی آئی خان کے لوگوں نے زیادہ اپلائی کیا ہے ہم میرٹ پر سولر دینگے۔

انہوں نے کہا کہ تمام ایم پی ایز کو کہہ دیا کہ قرعہ اندازی ہوگی، مقابلہ کارکردگی پر ہونا چاہیے، مقابلے میں کے پی لیڈ کرتا رہا ہے، میں کارکردگی پر سب کو چیلنج دیتا ہوں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.