امریکی صدر نے کینیڈا اور میکسیکو پر ٹیرف موخر کر دیا

image

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اورمیکسیکو پرٹیرف موخرکرنے کے ایگزیکٹوآرڈرپردستخط کردیئے ہیں۔

واشنگٹن،امریکی صدرڈونلڈٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینیڈا اورمیکسیکو پرٹیرف2اپریل تک موخرکیا ہے، گزشتہ دو دنوں میں روس اور یوکرین کے ساتھ اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

شریف اللہ 13 امریکیوں کی ہلاکت کاذمہ دار ہے، امریکی محکمہ خارجہ

انہوں نے کہا کہ یوکرین کی مدد کے لیے امریکا نے اربوں ڈالر دیے، یوکرین معاہدہ چاہتاہے، حماس کوغزہ میں تمام یرغمالیوں کورہاکرناہوگا، حماس سے یرغمالیوں کی رہائی کے لیے بات کی ہے۔

2 اپریل امریکی تاریخ کااہم دن ہوگا، یہ شاندار ہوگا اگر سب اپنے جوہری ہتھیاروں سے چھٹکارا حاصل کر لیں، روس کے پاس سب سے زیادہ جوہری ہتھیارہیں۔

امریکی وفد 11 مارچ کوسعودی عرب کا دورہ کرے گا

شاید چین چار پانچ سال میں روس کے برابر ہو جائے گا، جوہری ہتھیاروں کاخاتمہ اچھا ہوگا کیونکہ یہ طاقت بہت جنونی ہے، اس موضوع پرماسکو اوربیجنگ سے بات چیت کرناچاہتے ہیں۔

نیٹو میں سب دوست ہیں لیکن اس وقت امریکا مصیبت میں ہے،جوبائیڈن انتظامیہ کے فیصلوں سے افغانستان میں نقصان اٹھانا پڑا، امریکا نیٹوکو100فیصدبجٹ فراہم کررہاہے،نیٹوہماری مددکونہیں آئے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.