پی سی بی نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دبدئیے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والی 90 خواتین کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے دئیے ہیں۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ خواتین کرکٹرز کو 25-2024 سیزن کے لیے ڈومیسٹک کنٹریکٹ دئیےگئے،کنٹریکٹ پانے والوں میں اٹھارہ انڈر 19 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش

ایمرجنگ کیٹیگری کی 62 اور 10 قومی خواتین کھلاڑیوں نے بھی کنٹریکٹ حاصل کیا،کھلاڑیوں کے نام خواتین کی نیشنل سلیکشن کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے۔

ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی میں اسد شفیق اور سابق ویمن کرکٹر بتول فاطمہ شامل ہیں،کنٹریکٹس جولائی 2024 سے جون 2025 تک نافذ العمل ہوں گے۔

وفاق اور صوبوں کو اپنی ترقیاتی حکمت عملیوں کو ہم آہنگ کرنا ہوگا،احسن اقبال

ایمرجنگ اور انڈر 19 کھلاڑیوں کو میچ فیس، یومیہ الاؤنس اور انعامی پیسوں میں حصہ ملے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.