دوسرا ٹی ٹونٹی، سلمان آغا سابق کپتان بابر اعظم کا ریکارڈ نہ توڑ سکا

image

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کے دوسرے ٹی20 میچ میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم کا ریکارڈ توڑنے سے محروم رہ گئے۔

ڈونیڈن میں کھیلے گئے میچ میں کپتان سلمان علی آغا نے قومی ٹیم کو مشکل صورتحال سے نکالتے ہوئے 28 گیندوں پر 46 رنز کی اننگز کھیلی تاہم وہ اپنی ففٹی سے محروم رہے اور بابراعظم کا ریکارڈ بھی نہ توڑ سکے۔

بھارتی خبریں بے بنیاد، چیمپئنز ٹرافی میں نقصان نہیں ہوا، پی سی بی

سلمان علی آغا اگر نیوزی لینڈ کیخلاف نصف سنچری سکور کرنے میں کامیاب ہوجاتے تو وہ بابراعظم کے بعد ٹی 20 میں کیویز کے خلاف ففٹی سکور کرنیوالے پہلے کپتان بن جاتے۔

بابراعظم پاکستان کے آخری ٹی 20 کپتان تھے جنہوں نے کیویز کے خلاف ففٹی پلس سکور کیا تھا، یہ آخری موقع تھا جب کسی پاکستانی کپتان نے ففٹی پلس سکورکیا تھا۔

کپتان سلمان علی آغا کے پاس اس کارنامے کا مقابلہ کرنے کا موقع تھا لیکن وہ محض 4 رنز سے یہ کارنامہ سرانجام دینے سے محروم رہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.