عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کو جیسے پر لگ گئے ہوں، مسلسل اضافے کے بعد فی اونس سونا 12 ڈالر مہنگا ہوکر 3050 ڈالر کی نئی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ بین الاقوامی منڈی میں اس اضافے نے پاکستان کی صرافہ مارکیٹ پر بھی گہرا اثر ڈالا، جہاں سونے کی قیمتیں ریکارڈ توڑنے لگیں۔
ملک بھر میں سونے کے خریداروں کے لیے جمعرات کا دن ایک اور دھماکے دار اضافہ لے کر آیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 1800 روپے بڑھ کر حیرت انگیز طور پر 3 لاکھ 20 ہزار 800 روپے کی نئی اونچائی پر جا پہنچی۔ یہی نہیں، 10 گرام سونا بھی 1543 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 75 ہزار 034 روپے تک جا پہنچا، جو ملکی تاریخ میں ایک نیا سنگ میل ہے۔