ناموراداکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج

image

جنوبی بھارتی فلموں کے معروف اداکار رانا دگوبتی، پرکاش راج، وجے دیورکونڈا اور منچو لکشمی سمیت 25 دیگر افراد کیخلاف بیٹنگ ایپ اشتہارات کرنے پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ان 25 مشہور شخصیات کو مبینہ طور پر غیر قانونی بیٹنگ ایپس کو فروغ دینے کے الزام میں تلنگانہ میں پولیس کیس کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان فنکاروں کیخلاف ایف آئی آر ایک تاجر پھنیندرا سرما کی شکایت کے بعد درج کی گئی ہے۔

ایف آئی آر میں نامزد مشہور شخصیات اور متاثر کن افراد میں پرنیتھا، ندھی اگروال، اننیا ناگلہ، سری ہنومنتھو، سری مکھی، ورشنی ساؤنڈراجن، وسانتی کرشنن، شوبا شیٹی، امروتھا چودھری، نیانی پوانی، نیہا پٹھان، پانڈو، پدھماوتی، عمران خان، ، سنیاو، وِیشا، وِسانتی و دیگر شامل ہیں۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ یہ پلیٹ فارم مشہور شخصیات اور اثرورسوخ رکھنے والوں کی مدد سے سوشل میڈیا اشتہارات کے ذریعے اپنی ایپس اور ویب سائٹس کی تشہیر کرتے ہیں۔

ان غیر قانونی پلیٹ فارمز ( بیٹنگ ایپس) میں ہزاروں لاکھوں روپے کی بیٹنگ کی جاتی ہے اور یہ بہت سے خاندانوں کی بھی پریشانی کی وجہ بنی ہوئی ہیں خاص طور پر متوسط ​​اور نچلے درمیانے طبقے کے لوگوں کیلئے، تاہم ایسی غیر قانونی ایپس کے اشتہارات میں کام کرنے اور بیٹنگ کو فروغ دینے پر ان تمام اداکاروں کیخلاف کارروائی کی جارہی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.