جوڈیشل مجسٹریٹ نے معروف اداکارہ نازش جہانگیر کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں۔
لاہور کی کینٹ کچہری کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے امانت میں خیانت، فراڈ اور دھمکیاں دینے کے الزامات کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس کو اداکارہ کو گرفتار کرکے 22 مارچ کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔
ایک ہی دن میں مجھ سے 6 پروازیں چھوٹیں، نازش جہانگیر
مقدمہ لاہور کے علاقے ڈیفنس کے رہائشی اسود ہارون کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جنہوں نے الزام عائد کیا ہے کہ اداکارہ نے شوبز انڈسٹری میں مواقع فراہم کرنے کا جھانسہ دے کر ان سے لاکھوں روپے اور قیمتی گاڑی ہتھیا لی۔
اسود ہارون نے بتایا کہ اپنی رقم اور گاڑی کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر مجھے ایک فارم ہاؤس میں بلایا گیا، جہاں مسلح افراد نے تشدد کا نشانہ بنایا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔