یہ بچہ ہے کھلونا نہیں۔۔ بچے کی جسامت پر نامناسب تبصرے ! صارفین نے فیصل قریشی کو آڑے ہاتھوں لے لیا

image

"یہ بچہ کوئی کھلونا نہیں، جس طرح سے اسے شو میں پیش کیا جا رہا ہے، وہ مناسب نہیں لگتا۔"

پاکستانی عوام نے فیصل قریشی کے رمضان ٹرانسمیشن میں بچوں کے سیگمنٹ پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، خاص طور پر جب بات ہو رہی ہے معصوم ہائم خان کی، جو اب شو کا مستقل حصہ بن چکے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین کو لگتا ہے کہ یہ بچہ محض ایک تفریحی عنصر کے طور پر استعمال ہو رہا ہے اور اس کی شخصیت کو سنجیدگی سے نہیں لیا جا رہا۔

فیصل قریشی، جو برسوں سے ہوسٹنگ کے میدان میں نمایاں نام ہیں، اس سال "بہارِ رمضان" کی میزبانی کر رہے ہیں۔ شو میں مختلف سیگمنٹس ہوتے ہیں، جن میں بچوں کا ایک مخصوص حصہ بھی شامل ہے جہاں چھوٹے بچے نعتیں اور کہانیاں سناتے ہیں۔ ان ہی میں ہائم خان بھی شامل ہیں، جو اپنی معصومیت اور خوداعتمادی کے باعث ناظرین کو پسند آتے ہیں، لیکن کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ انہیں ضرورت سے زیادہ شو میں شامل کر کے محض تفریح کا ذریعہ بنا دیا گیا ہے۔

یہ رجحان اس وقت شروع ہوا جب شانِ رمضان میں شاہ برادرز کو مسلسل نمایاں کیا گیا، اور اب ایسا لگتا ہے کہ دیگر رمضان ٹرانسمیشنز بھی اسی نقشِ قدم پر چل رہی ہیں۔

تاہم، اصل بحث اس وقت شدت اختیار کر گئی جب کچھ ناظرین کو لگا کہ فیصل قریشی، ہائم خان کے وزن پر بار بار بات کر کے ان کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ یہ تنقید تب مزید بڑھی جب کچھ کلپس وائرل ہوئیں، جن میں ہوسٹ کو معصوم بچے کے بارے میں طنزیہ انداز اپناتے دیکھا گیا۔

انٹرنیٹ صارفین کی بڑی تعداد نے اس رویے کو "بڈی شیمنگ" قرار دیا اور کہا کہ بچوں کے جذبات کا خیال رکھنا چاہیے، خاص طور پر ایسے لائیو شوز میں جہاں لاکھوں لوگ دیکھ رہے ہوتے ہیں۔ ناظرین نے مطالبہ کیا کہ بچوں کو شو میں عزت اور محبت کے ساتھ شامل کیا جائے، نہ کہ محض ایک تفریحی عنصر کے طور پر۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.