ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں ایک ہی روز یعنی 31 مارچ کو عید الفطر ہونے کے امکانات ہیں۔
ماہر فلکیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کا قوی امکان ہے ،چاند کی پیدائش 29 مارچ کو ہوگی۔
26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس: بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 5 مئی تک توسیع
ماہر فلکیات ڈاکٹر فہیم ہاشمی کہتے ہیں سعودی عرب میں 29 مارچ کو چاند نظر آنے کے امکانات نہیں، 30مارچ کو دنیا بھر کے تمام حصوں میں چاند انسانی آنکھ سے بھی دیکھا جاسکے گا۔
29مارچ کو مکہ میں چاند کی عمر 4 گھنٹے 37 منٹ، جبکہ 30مارچ کو چاند کی عمر 28 گھنٹے 38 منٹ ہوگی۔
کراچی میں 30 مارچ کو چاند کی عمر 26 گھنٹے 50 منٹ ،اسلام آباد میں 26 گھنٹے 29 منٹ ہوگی،پشاور میں چاند کی عمر 26 گھنٹے 35 منٹ ہوگی۔
زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں8.69 کروڑ ڈالر کا اضافہ
ماہر فلکیات کے مطابق 29مارچ کو امریکا میں چاند ٹیلی سکوپ کی مدد سے نظر آنے کے امکانات ہیں۔