پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب،سمری منظور

image

پنجاب کابینہ کا بجٹ اجلاس 16 جون کو طلب کرلیاگیا۔ پنجاب کابینہ کے بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری منظورکرلی گئی ہے،کیبنٹ ونگ کے مطابق پنجاب کابینہ کابجٹ اجلاس  سولہ جون کو صبح ساڑھے دس بجے ہوگا۔

واضح رہے کہ پنجاب حکومت کا بجٹ پہلے 13 جون کوپیش ہوناتھالیکن اب اس کی تاریخ تبدیل کردی گئی ہے اوریہ اب 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔   ذرائع وزارت خزانہ  کے مطابق پنجاب بجٹ کی تیاری جاری ہے،اس میں  کچھ وقت لگے گا۔ 

صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری اور وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے بجٹ کی تاریخ تبدیلی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت  کے بجٹ کی تاریخ تبدیل کردی گئی  ہے  جو13 جون کے بجائے اب 16 جون کو پیش کیا جائے گا۔  بجٹ ہوگا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.