بجلی کے میٹر پر یہ لکھ دیں اور۔۔ مہنگے بل سے پریشان عوام کو مولانا آزاد جمیل نے وظیفہ بتا دیا

image

"اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا بجلی کا بل کم سے کم آئے، تو ایک خاص وظیفہ ہے۔ آپ کو ہر پندرہ دن بعد، مہینے میں دو بار، اپنی شہادت کی انگلی سے بجلی کے میٹر پر ‘زم زم’ لکھنا ہے۔ ان شاء اللہ، میں گارنٹی دیتا ہوں کہ آپ کا بجلی کا بل ضرور کم ہوگا۔"

یہ الفاظ ہیں معروف عالمِ دین مولانا آزاد جمیل کے، جو ان دنوں ایک نجی نیوز چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں لوگوں کے مسائل کے روحانی حل بتانے کی وجہ سے شہ سرخیوں میں ہیں۔ ان کا نیا بیان، جس میں انہوں نے بجلی کے بل میں کمی کے لیے ایک خاص وظیفہ تجویز کیا، سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سوشل میڈیا پر مولانا جمیل کی ایک مختصر ویڈیو گردش کرنے لگی، جس میں انہیں یہ مشورہ دیتے ہوئے سنا گیا کہ بجلی کے بل میں کمی کے لیے میٹر پر اپنی شہادت کی انگلی سے ‘زم زم’ لکھ دیا جائے۔ ان کے بقول، یہ عمل مہینے میں دو مرتبہ دہرایا جائے تو بجلی کا بل حیرت انگیز طور پر کم ہو جائے گا۔

جیسے ہی یہ ویڈیو وائرل ہوئی، سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور ردعمل دینا شروع کردیا۔ کئی افراد نے طنزیہ تبصرے کیے۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب مولانا جمیل اپنے بیانات کی وجہ سے خبروں میں آئے ہوں۔ اسی پروگرام میں ایک اور موقع پر، جب ایک خاتون کالر نے اپنے شوہر کی حد سے زیادہ باتونی عادت کی شکایت کی، تو بجائے ان کی مشکل کو سمجھنے کے، مولانا نے انہیں الٹا کم بولنے کا مشورہ دے دیا، جس پر بھی صارفین نے خاصا تنقید کی۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.