اہم نکات
کوئٹہ میں بلوچستان یکجہتی کمیٹی کی ریلی، پولیس سے تصادم اور گرفتاریاں
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی پارا چنار ایئر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش
پاکستان کے بیش تر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان
صدر زرداری کا عیدالفظر پر سزاؤں میں چھوٹ دینے کا اعلان، اطلاق کس پر ہو گا؟
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی جانب سے سریاب روڈ پر احتاجی ریلی نکالی گئی۔جمعے کو یہ احتجاج بی وائی سی کے مرکزی کمیٹی کے رکن بیبرگ بلوچ، ان کے بھائی، بولان میڈیکل کالج کے وائس پرنسپل ڈاکٹر الیاس اور دیگر کی گرفتاری کے خلاف سریاب روڈ بلوچستان یونیورسٹی کے سامنے کیا گیا۔ریلی کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان تصادم ہوا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ مظاہرین نے بھی پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کر لیا ہے۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی پاڑا چنار ایئرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کی کوشش
پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی اور پی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے پاڑا چنار ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کا جائزہ لیا ہے۔
ٹیم نے دورہ پاڑاچنار ایئر پورٹ پر تجارتی و امدادی پروازوں کی بحالی کے امکانات اور ممکنہ اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس سے پہلے وزارت دفاع کی ہدایت پر پی اے اے اور پی آئی اے ارکان پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔
پاڑا چنار ائیرپورٹ کا دورہ کرنے والی مشترکہ کمیٹی ائیرپورٹس اتھارٹی کے چھ اور پی آئی اے کے دو ارکان پر مشتمل ہیں۔
ملک کے بیش تر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان: محکمہ موسمیاتپاکستان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ملک کے بیش تر علاقوں میں آئندہ دنوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔محکمہ موسمیات نے جمعے کو ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا ہے کہ ’آئندہ دنوں میں ملک کے میدانی علاقوں کا درجہ حرارت بتدریج بڑھے گا۔‘بیان کے مطابق موسم میں تبدیلی کا یہ عمل 21 مارچ سے شروع ہو گا۔صدر زرداری کا عیدالفظر پر سزاؤں میں خصوصی چھوٹ دینے کا اعلان، اطلاق کس پر ہو گا؟پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے یومِ پاکستان اور عیدالفطر کے موقعے پر قیدیوں کی سزاؤں میں 180 روز کی خصوصی چھوٹ دے دی ہے۔ایوان صدر سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’صدر مملکت نے سزاؤں میں کمی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت دی ۔ سزاؤں میں کمی کا اطلاق قتل، جاسوسی، ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث قیدیوں پر نہیں ہو گا۔‘’سزاؤں میں کمی کا اطلاق زنا، چوری، ڈکیتی، اغواء، دہشت گردی میں سزا یافتہ مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔ اس کا اطلاق مالی جرائم، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں پر بھی نہیں ہو گا۔‘سزا میں کمی کا اطلاق غیرملکی افراد ایکٹ، 1946 اور منشیات کنٹرول (ترمیمی) ایکٹ 2022ء کے تحت سزا یافتہ افراد پر بھی نہیں ہو گا۔‘ایک تہائی قید کاٹ چکنے والے 65 سال سے زائد عمر کے مرد قیدیوں پر سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔ایک تہائی قید کاٹ چکنے والی 60 سال سے زائد عمر کی خواتین قیدیوں، بچوں کے ساتھ جیل میں موجود خواتین قیدیوں اور ایک تہائی سزا کاٹ چکنے والے 18 سال سے کم عمر افراد پر بھی سزا میں کمی کا اطلاق ہو گا۔
وفاق کی افغانستان کے ساتھ سردمہری نے پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا: بیرسٹر سیف
خیبرپختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے آرمی چیف کے دون دن قبل کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وفاق میں چچا اور پنجاب میں بھتیجی نے بیڈ گورننس کے ریکارڈ قائم کیے۔‘انہوں نے کہا کہ ’وفاق کی افغانستان کے ساتھ سردمہری نے بھی پورے خطے کے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔‘بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ ’وفاق خیبر پختونخوا کے فنڈز روک کر صوبے میں بھی بیڈ گورننس کو فروغ دینے کی ناکام کوشش کر رہا ہے۔’دہشت گردی کے خلاف صوبے کی مدد نہ کرنا وفاقی حکومت کی بے حسی کی انتہا ہے۔ وفاقی حکومت خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی کا محض تماشا دیکھ رہی ہے۔‘اقوام متحدہ نے2025 کو گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال قرار دے دیاموسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے کے پیشِ نظر عالمی سطح پر فوری اقدامات کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے اقوام متحدہ نے 2025 کو ’گلیشیئرز کے تحفظ کا بین الاقوامی سال‘ قرار دیا ہے۔اقوام متحدہ نے 21 مارچ کو 2025 سے ہر سال ’گلیشیئرز کا عالمی دن‘ منانے کا اعلان کیا ہے۔ سپارکو کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ’موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی قومی خلائی ایجنسی سپارکو نے گلگت بلتستان میں گلیشیئر مانیٹرنگ اینڈ ریسرچ سنٹر قائم کیا ہے۔ یہ مرکز گلیشیئرز کی تیزی، پسپائی، برف پگھلاؤ اور گلیشیئر جھیلوں کے اچانک بہاؤ (GLOFs) جیسے مسائل پر تحقیق کرکے ملکی موسمیاتی مزاحمت کی کوششوں میں معاون ہے۔‘’اس کے علاوہ پاکستان بین الاقوامی ’آئس میموری پراجیکٹ‘ میں بھی شریک ہے، جس کا مقصد گلیشیئرز کے برف کے نمونوں کو مستقبل کی تحقیق کے لیے محفوظ کرنا ہے۔‘وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا مدینہ منورہ میں حج انتظامات کا جائزہپاکستان وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف کو ڈائیریکٹر حج مدینہ نے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں ڈائریکٹر حض نے بتایا کہ ’اس مرتبہ 100 فیصد حجاج کرام کی رہائشیں مدینہ مرکزیہ میں ہوں گی۔ پاکستانی حجاج کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں بھی رہائشیں دی جائیں گی۔‘وفاقی وزیر نے نامکمل انتظامات کو جلد از جلد سعودی تعلیمات کے عین مطابق مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔