وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں، جلد خوشخبری ملے گی۔
میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ کا کہنا تھا آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کا سلسلہ چل رہا ہے، آئی ایم ایف سےمذاکرات کی کامیابی میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں۔
ٹیکس اتھارٹی پر لوگوں کا اعتماد بحال کرنا چاہتے ہیں، وزیر خزانہ
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت آخری مراحل میں ہیں، مذاکرات جلد مکمل ہو جائیں گے، پاکستان آئی ایم ایف کے ساتھ معاشی نظم و ضبط کے اہداف حاصل کر رہا ہے۔
دریں اثناء لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی جیسے چینلجز کا سامنا ہے، گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، لاہور میں دھند سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہوتی ہیں۔
پاکستان کرپٹو کونسل کا باضابطہ قیام عمل میں آگیا،وفاقی وزیر خزانہ سربراہ مقرر
ان کا کہنا تھا موسمیاتی تبدیلی اور آبادی ملک کیلئے بڑے خطرات ہیں ، موسم سرما میں کم بارشیں ہونا بڑے خطرے کی طرف اشارہ ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچنے کے لئے فنڈ کا نظام لائیں گے۔