بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل میں گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی

image

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی پی ایل باؤلرز کے لئے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی ختم کر دی۔

پانچ برس قبل آئی سی سی نے کورونا کی وجہ سے گیند پر تھوک لگانے کی پابندی عائد کی تھی جس کے بعد باؤلرز پسینے سے گیند کو چمکاتے تھے۔

حسن نواز پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے کھیلیں گے

بھارتی کرکٹ بورڈ کے اس فیصلے کو پاکستانی باؤلرز نے بھی خوش آئند قرار دیا ہے، نجی ٹی وی کے مطابق نسیم شاہ کا کہنا تھا کہ گیند تھوک سے زیادہ جلدی چمکتی ہے۔

فاسٹ باؤلر وسیم جونیئر کا کہنا تھا کہ اس سے باؤلروں کو ریورس سوئنگ کرنے میں مدد ملے گی، عاکف جاوید کا کہنا تھا کہ گیند کے دونوں جانب پسینہ لگانے سے گیند ریورس ہونا کم ہو گئی تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.