چوتھا ٹی20: پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر، نیوزی لینڈ کو سیریز میں فیصلہ کن برتری

image

پانچ ٹی20 میچوں پر مشتمل سیریز کے چوتھے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 115 رنز سے ہرا دیا۔

ماؤنٹ ماؤنگانوئی میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 221 رنز کے ہدف کے جواب میں پوری پاکستانی ٹیم 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

پاکستان کی جانب سے عبدالصمد نے 44، عرفان خان نیازی نے 24 اور خوشدل شاہ نے 6 رنز بنائے۔

پاکستان کے صرف دو کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل ہوسکے۔

نیوزی لینڈ کی فاسٹ بولنگ کے سامنے پاکستانی بیٹنگ لائن اپ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔

محمد حارث 2، حسن نواز، سلمان علی آغا، شاداب خان اور عباس آفریدی صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔

شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے چھ چھ رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے جیکب ڈفی نے چار، زیکری فوکس نے تین جبکہ وِل او رورک نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 220 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے فِن ایلن نے 50، مائیکل بریسویل نے 46 اور ٹِم سائیفرٹ نے 44 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے تین، ابرار احمد نے دو اور عباس آفریدی نے ایک وکٹ حاصل کی۔

 پانچ میچوں کی سیریز میں نیوزی لینڈ کو 1-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل آکلینڈ میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو نو وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں پہلی کامیابی حاصل کی تھی۔

پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا نے کی جبکہ نیوزی لینڈ کی کپتانی مائیکل بریسویل کے پاس تھی۔

اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئیں جس کے بعد کائیل جیمیسن اور بین سیئرز کی جگہ وِل او رورک اور جیکب ڈفی کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

دوسری جانب پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان پانچواں میچ 26 مارچ کو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون

اس میچ کے لیے پاکستان کی پلیئنگ الیون میں محمد حارث (وکٹ کیپر)، حسن نواز، سلمان علی آغا (کپتان)، عرفان خان نیازی، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، محمد عباس آفریدی، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد اور حارث رؤف شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون

اس میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں ٹِم سائفرٹ، فِن ایلن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، جِمی نیشم، مِچل ہے (وکٹ کیپر)، مائیکل بریسویل (کپتان)، اِش سوڈھی، زیکری فوکس، جیکب ڈفی اور وِل او رورک شامل تھے۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.