شہید ذوالفقار علی بھٹو کو بہترین خدمات پر نشان پاکستان بعد ازوفات دیا گیا

image

اسلام آبادل: یوم پاکستان کے موقع پر ایوان صدرمیں اعلیٰ ترین سول اعزازات دینے کی تقریب منعقد ہوئی۔

ایوان صدر میں سول اعزازات کی تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی موجود تھیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے لیے بہترین خدمات پر نشان پاکستان بعدازوفات کا اعزاز دیا گیا۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو کو ملک کے لیے شاندار خدمات پر اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کیا گیا۔ یہ اعزاز ان کی صاحبزادی صنم بھٹو نے وصول کیا۔ وہ ایوارڈ وصول کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں۔

تقریب میں ایئرمارشل ریٹائرڈ راجہ شاہد حامد مرحوم کو گراں قدر خدمات کے اعتراف میں نشان امتیاز عطا کیا گیا۔ نشان امتیاز ان کی بیوہ نورین شاہد نے موصول کیا۔ سلطان علی اکبرالانا کو مالیاتی شعبے میں گرانقدر خدمات پر نشان خدمت عطا کیا گیا۔

ایوان صدر میں منعقدہ تقریب میں ایس پی محمد اعجاز خان شہید کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ اعجاز خان شہید کا اعزاز ان کی بیٹی نے وصول کیا۔ ڈی ایس پی علامہ اقبال شہید کو غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ جو ان کی بیوہ صائمہ وہاب نے وصول کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو ایک ترقی یافتہ اور عظیم فلاحی مملکت بنائیں گے، وزیر اعظم

ڈی ایس پی سردار حسین شہید کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ کانسٹیبل جہانزیب شہید کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔

کانسٹیبل ارشاد علی شہید کو غیر معمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او عدنان آفریدی شہید کو غیرمعمولی بہادری کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔

اللہ رکھیو شہید کو تعلیم کے شعبے میں شاندار خدمات کے اعتراف میں ہلال شجاعت عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ کو سول سروس میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز عطا کیا گیا۔ ڈاکٹر سید توقیر حسین نے مفادعامہ کے شعبے میں گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.