آئی جی سندھ کا اسٹریٹ کرائم میں 50 فیصد کمی کا دعویٰ

image

کراچی: آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے اسٹریٹ کرائم میں 50 فیصد کمی کا دعویٰ کر دیا۔

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سندھ ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان میں اسٹریٹ کرائم میں کمی آئی ہے۔ اور ڈیٹا کے مطابق اس وقت 25 کیسز رپوٹ ہو رہے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اسٹریٹ کرائمز میں 50 فیصد کمی ہوئی ہے۔ تاہم ابھی بھی اسٹریٹ کرائمز کو کم کرنے کی ضرورت ہے۔ تفتیش کو بہتر بنانے کے لیے اچھے افسران بھرتی کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ سندھ کا 30 ہزار طلبا کو اسکالر شپس دینے کا اعلان

غلام نبی میمن نے کہا کہ منشیات سپلائی کا مسئلہ سندھ کا نہیں بلکہ پورے ملک کا ہے۔ سزاؤں کی شرح میں اضافے سے ہی جرائم میں کمی آ رہی ہے۔ اور ہم کوشش کر رہے ہیں کہ انویسٹی گیشن افسران کے زیادہ تبادلے نہ ہوں۔

مصطفیٰ عامر کیس سے متعلق انہوں نے کہا کہ مصطفیٰ عامر کیس کے شواہد سے متعلق کوئی خط نہیں ملا۔ اور میری ایڈیشنل آئی جی سے فون پر بات ہوئی ہے۔ مختلف قسم کے شواہد ہیں جنہیں اکٹھا کیا جارہا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.