جعفر ایکسپریس حملہ ، 4 مبینہ سہولت کار گرفتار

image

جعفر ایکسپریس پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ، سی ڈی ٹی نے 4 مبینہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق حراست میں لیے گئے افراد سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک حملہ آوروں کے زیراستعمال اسلحہ وکمیونکیشن آلات قبضے میں لے کر فارنزک کروایا جا رہا ہے۔

جعفر ایکسپریس واقعے پر اداروں کیخلاف منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے فنگرپرنٹس نادرا کو بھجوائے گئے ہیں۔ واضح رہے جعفر ایکسپریس پر حملے میں 26 مسافر جاں بحق جبکہ 40 مسافر زخمی ہوئے تھے، فورسز کے آپریشن میں  33 حملہ آور بھی ہلاک ہو گئے تھے۔

ریلوے حکام کے مطابق حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا تھا، جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو بھی نقصان پہنچا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.