وزیراعظم 12 جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے، ترجمان دفترخارجہ

image

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کل 12 جون کو متحدہ عرب امارات کا سرکاری دورہ کریں گے۔

ایک بیان میں ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ وزیراعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی یو اے ای جائے گا۔

یہ دورہ پاک یو اے ای گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وفد میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینئر افسران شامل ہوں گے۔

وزیراعظم کی اماراتی صدر محمد بن زاید النہیان سے بھی ملاقات ہو گی۔

وزیرِ اعظم ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ دورے میں دو طرفہ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہو گا، دورہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دے گا۔

پاکستان اور یو اے ای نئی جہتوں میں اشتراک کاخواہاں ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.