گوشوارے جمع نہ کرانے پر قومی و صوبائی اسمبلی کے 24 سابق ارکان نااہل

image

الیکشن کمیشن میں گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر قومی و صوبائی اسمبلی کے 24 سابق ارکان کو نااہل قرار دیدیا۔

الیکشن کمیشن نے 23-2022 میں اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے 10 سابق اور سندھ اور بلوچستان اسمبلیوں کے 7، 7 سابق ممبران کونااہل قرار دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی گوشوارے جمع کرانے پر مزید34 اراکین کی رکنیت بحال

الیکشن کمیشن کے فیصلے میں لکھا ہے کہ سابق ارکان اسمبلی تفصیلات دینے تک عام، ضمنی اور سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے، مالی سال 23-2022 کے اثاثوں کی تفصیلات کے فارم بی دینے تک یہ ارکان نااہل رہیں گے۔

سابق ارکان قومی اسمبلی میں خرم دستگیر ، محسن نواز رانجھا، محمد عادل، رانا محمد اسحاق خان، کمال الدین ، عصمت اللہ ، ثمینہ مطلوب، نصیبہ، شمیم آرا پنہور اور روبینہ عرفان شامل ہیں۔

 پانچ سو سے زائد ارکان پارلیمنٹ نے گوشوارے جمع نہیں کرائے

اس کے علاوہ سندھ اسمبلی کے سابق ارکان میں عدیل احمد، حزب اللہ بھگیو، ارسلان تاج حسین، عارف مصطفیٰ جتوئی، عمران علی شاہ، علی غلام ، طاہرہ جبکہ بلوچستان اسمبلی کے سابق ارکان میں میر سکندر علی، میر محمد اکبر، سردار یار رند، عبدالرشید اور عبدالواحد صدیقی ، میر حمال اور بی بی شاہینہ شامل ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.