تقاریر کا وقت ختم ہو چکا، عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے، وزیر خزانہ

image

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ تقاریر کا وقت ختم ہو چکا اب عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالمی معیشت ضرورت ہے انتخاب نہیں۔ اور عالمی معیشت نے بلاشبہ معاشی ترقی کو آگے بڑھایا ہے۔ عالمی معیشت انتہائی غیر مساوی اور ٹکڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عالمی معیشت کا زیادہ تر فائدہ ترقی یافتہ معیشتوں کو ہوتا ہے۔ اور ترقی پذیر ممالک کو زیادہ محصولات اور تجارتی پابندیوں کا سامنا ہے۔ ترقی پذیر ممالک کو بہتر نمائندگی کے مطالبہ کے لیے اتحاد بنانا چاہیے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ٹیکنالوجی کو مساوات کا ذریعہ بنانا چاہیے۔ اور عالمی سطح پر اے آئی اور فِن ٹیک فنڈز قائم کرنے چاہئیں۔ رکاوٹ بننے والے قرض کے بحرانوں کو روکنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ استحکام کو ایک بنیادی اصول کے طور پر اپنانا چاہیے۔ اور مشترکہ مستقبل کے لیے متوازن عالمگیریت کی ضرورت ہے۔ تقاریر کا وقت ختم ہو چکا اب عملی قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانیوں کی بڑی تعداد کا بینکنگ سہولت سے محروم ہونے کا انکشاف

وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان جیسے بہت سے ترقی پذیر ممالک عالمگیریت کا ماڈل چاہتے ہیں۔ دنیا کو پائیداراور جدت پر مبنی عالمی معیشت کی تعمیر کرنی چاہیے۔ اور پاکستان کو تجارتی عدم توازن اور بیرونی قرضوں کے دباؤ کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی نے تجارتی صلاحیت میں اضافہ کیا ہے۔ اور بنیادی اقتصادی ڈھانچے کو بہتر بنایا اور سرمایہ کاری کے لیے مواقع پیدا کیے ہیں۔ پاکستان نے ڈیجیٹل پاکستان اقدام کا آغاز کیا ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اور عدم مساوات کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ جبکہ پاکستان عالمی کاربن اخراج میں ایک فیصد سے بھی کم حصہ ڈالتا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.