حسن نواز نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا

image

پاکستانی ٹیم کے نوجوان اوپنر حسن نواز نے صفر پر آؤٹ ہونے کا ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ویلنگٹن میں کھیلے گئے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ صفر پر آؤٹ ہو کر ایک ہی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں تین بار صفر پر آؤٹ ہوکر ناپسندیدہ ریکارڈ بنایا۔

حسن نواز نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی کوئی رنز نہ بنا سکے، تیسرے میچ میں تیز ترین سنچری بنا ڈالی۔

آخری ٹی ٹوئنٹی میچ ، ٹم سائفرٹ کی شاندار بیٹنگ، پاکستان کو بڑی شکست

نوجوان اوپنر چوتھے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ایک رنز بنا کر پویلین لوٹے جبکہ آخری میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے۔ اس طرح وہ ایک سیریز میں بطور اوپنر تین بار صفر پر آؤٹ ہونے والے کھلاڑی بنے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی اوپنرز کی جانب سے سب زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والوں میں حسن نواز پہلے نمبر پر آ گئے ہیں وہ پانچ بار صفر پر آؤٹ ہوئے، محمد رضوان چار بار، محمد حفیظ تین بار جبکہ شاہ زیب حسن دو بار صفر پر آؤٹ ہوئے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.