ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے 8 کھلاڑیوں نے ون ڈے اسکواڈ کو جوائن کر لیا

image

نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ٹی ٹوئنٹی سیریز ہارنے کے بعد ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے آٹھ کھلاڑیوں اور اسپورٹ اسٹاف نے ون ڈے اسکواڈ کو نیپئر میں جوائن کر لیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان آغا، حارث رؤف، خوشدل شاہ، عرفان نیازی، ابرار احمد، سفیان مقیم، محمد علی اور عثمان خان نے ون ڈے سکواڈ کو جوائن کیا۔

پاکستان کیخلاف ون ڈے سیریز سے قبل ٹام لیتھم انجری کا شکار

ٹی ٹوئنٹی ا سکواڈ کے باقی 8 کھلاڑی نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان پہنچیں گے، ان کھلاڑیوں میں شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، عمیر بن یوسف، حسن نواز، محمد حارث، عباس آفریدی، عبدالصمد اور جہانداد خان شامل ہیں۔

حارث رؤف کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرون ڈے اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے جبکہ عثمان خان بھی ون ڈے اسکواڈ میں شامل ہیں۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 29 مارچ کو کھیلا جائے گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.