زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 54 کروڑ ڈالرز کی کمی

image

زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 54 کروڑ ڈالرز کی کمی ہوئی ہے ۔

سٹیٹ بینک کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 60 کروڑ 68 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 94 کروڑ 42 لاکھ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔

چیئرمین این آئی آر سی جسٹس (ر) شوکت عزیز صدیقی نے عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ واپس لے لیا

دوسری جانب سٹیٹ بینک نے ٹریژری بلوں کی نیلامی سے 640 ارب روپے حاصل کر لئے ہیں۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے نیلامی کے لئے 650 ارب روپے حاصل کرنے کاہدف مقرر کیاگیاتھا ۔ سٹیٹ بینک کو مجموعی طورپر 1085 ارب روپے کی بولیاں وصول ہوئی تھیں۔ بلوں پر منافع کی شرح میں 34 بیسسز پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

سونا 3200 روپے مہنگا،فی تولہ 3 لاکھ 21 ہزار روپے کا ہوگیا

1 ماہ ، تین ماہ ، چھ ماہ اور 12 ماہ کے ٹریژری بلوں پر منافع کی شرح بالترتیب 12.38 فیصد، 12.01 فیصد، 11.99 فیصد اور 12.01 فیصد مقرر کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.