عمران خان کی کتب فراہمی اور بچوں سے فون پر گفتگو کی درخواستیں منظور

image

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں کتب فراہمی اور بچوں سے ٹیلیفون پر گفتگو کی درخواستیں عدالت نے منظور کر لیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کرتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ جیل کو حکم دیا کہ  ملزم کو کتابیں فراہم کی جائیں جبکہ عید سے قبل ملزم کی بچوں سے ٹیلی فونک گفتگو بھی کرائی جائے۔

عمران خان سے منگل اور جمعرات کی ملاقاتیں بحال ، میڈیا ٹاک پر پابندی

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں متفرق درخواستیں دائر کر رکھی تھی، جنہیں اے ٹی سی نے منظور کرتے ہوئے یہ ہدایات جاری کیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.