پشاور سے گزشتہ روز روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس کوئٹہ پہنچ گئی۔
کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ڈی ایس ریلویز نے مسافروں کا استقبال کیا، ریلوے اسٹیشن پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، جعفر ایکسپریس میں 300 کے قریب مسافر کوئٹہ پہنچے ہیں۔
جعفر ایکسپریس 17 روز بعد کوئٹہ سے پشاور روانہ ، سکیورٹی کے فول پروف انتظامات
ڈی ایس ریلویزعمران حیات نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے کل 2 ٹرینیں روانہ ہوں گی، عید اسپیشل ٹرین اورجعفر ایکسپریس روانہ ہوگی، ٹرینوں کی روانگی کے وقت سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آج پشاور سے آنے والی جعفرایکسپریس 9 بوگیوں پرمشتمل تھی، کوئٹہ سے جیکب آباد تک سیکیورٹی انتظامات کو ازسر نو تر تیب دیا گیا۔