وزیر اعلیٰ پنجاب کا زائد کرائے وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

image

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مقررہ کرایوں پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات دے دیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنرز زائد کرایوں کی وصولی روکنے کے لیے مانیٹرنگ کریں۔

انہوں نے کہا کہ گھروں کو لوٹنے والے غریب مسافروں کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: دہشتگرد خیبر پختونخوا کی سرحد سے آتے ہیں اور حملہ کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکم دیا کہ زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.