کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال ہو گا، آئی جی پنجاب

image

لاہور: آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ جلد فعال ہو گا۔ اور 5.6 ارب روپے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں اجلاس ہوا۔ جس سے گفتگو کرتے ہوئے آئی جی پنجاب نے کہا کہ چاند رات اور عید الفطر پر مساجد، مارکیٹوں اور تفریحی مقامات پر بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں۔

انہوں نے کہا کہ مارکیٹوں میں لیڈیز پولیس اسکواڈ کے بہترین نتائج سامنے آئے ہیں۔ اور کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بھی جلد فعال ہو گا۔ جس کے لیے 5.6 ارب روپے فنڈز کی منظوری ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے لیے 4 ہزار سیٹوں کی منظوری دی جا چکی ہے۔ اور رائٹ مینجمنٹ پولیس کے لیے 2 ہزار سیٹوں کی منظوری دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا پیکج کی اپ گریڈیشن کی گئی ہے۔ جبکہ سی سی ڈی، رائٹ مینجمنٹ پولیس اور پیرا کی تشکیل سے 5 ہزار تک مزید پروموشنز ہوں گی۔ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے مختلف عہدوں پر جلد ٹرانسفر پوسٹنگز ہوں گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.